بہاولپور میں ختم نبوت سیمینار‘ قادیانیوں کیخلاف جدوجہد تیز کرنیکا عزم

  بہاولپور میں ختم نبوت سیمینار‘ قادیانیوں کیخلاف جدوجہد تیز کرنیکا عزم

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چودہ سو سال سے امت کا یہی عقیدہ اور نظریہ ہے کہ حضرت محمدؐ آخری نبی ہیں اب قیامت تو آسکتی ہے کوئی نیا نبی نہیں آسکتا۔مذہب اسلام ان عقائد اور اعمال کا نام ہے جو آنحضرت ؐکے مبارک زمانہ سے امت کے کثیر اور نیک افراد سے منتقل ہوتے ہوئے ہم تک پہنچے ہیں چونکہ حضرت محمد مصطفی ؐ آخری نبی ہیں اس لیے آپ کا لایا ہوا دین (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

،دین اسلام قیامت تک کیلئے ہے لہذا اب تاقیامت صرف اور صرف آنحضرت ؐؐ کی تعلیمات پر ہی عمل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار عالمی تحفظ ختم نبوت بہاولپور اور پریس کلب کے اشتراک سے 7 فروری 1935 ء کے جج محمد اکبر کے تاریخ ساز ختم نبوت کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم لشان ختم نبوت سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،ولانا اللہ وسایا،مولانا محمد اسحاق ساقی،قاری غلام یاسین صدیقی،،مولانا عبدالرزاق،مفتی محمد مظہر اسعدی،نصیر احمد ناصر،ملک حبیب اللہ بھٹہ،جام حضور بخش لاڑ،مولا صہیب احمد،مشتاق وڑائچ ایڈوکیٹ،علامہ شفقت الرحمن،قاری غلام مصطفی شاہد،سلیم انصاری،قاری ذوالفقار احمد نقشبندی،مولانا مشتاق احمد،قاری محمد امجدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پوری امت کا اجماع ہے کہ آپ ؐ کے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ رسول پس اس کا منکر اجماع کا منکر ہیہم والئی ریاست بہاولپور نواب سر صادق خان عباسی اور جج محمد اکبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 7 فروری 1935 کو قادنیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ قادیانیت اسلام کے خلاف ایک ناسور ہے یہ گرو اسلام کے لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے،ان کو مرتد بنانے،مسلمانوں کو دینی،سیاسی،معاشی،اقتصادی،معاشرتی ہر اعتبار سے تہی دست کرنے کے درپے ہے جن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا آج محبت رسولؐ ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم تاج و تخت ختم نبوت کی پاسبانی و نگہبانی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔مقررین نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق کادیانی غیر مسلم ہے اور ہم زندگی کی ااخری سانسوں تک اس آئین پاکستان کا تحفظ کرینگے اور کسی کو اس میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے،مقررین نے مزید کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی پہچان ہے حضور اکرم ؐ اللہ کے آخری نبی ہیں اس عقیدہ پر امت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں کہ آپ کے بعد جو بھی دعوی نبوت کرئے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے۔

عزم

مزید : ملتان صفحہ آخر