ڈی ایس ریلوے کا خانیوال سے جھنگ تک ٹریک کا معائنہ

  ڈی ایس ریلوے کا خانیوال سے جھنگ تک ٹریک کا معائنہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ خانیوال سے جھنگ تک ریلوے ٹریک،راستے میں آنے والے اسٹیشنوں پر اسٹالوں اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیابہترین کارکردگی پر ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ وکیش انعام سے بھی نوازا آج شاہین آباد تاجھنگ سیکشن کامعائنہ کریں گے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

روز ڈی ایس ریلوے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ڈی ایس اسپیشل کے ذریعے خانیوال سے جھنگ روانہ ہوئے، خانیوال کے قریب گولائی نمبر 1کو چیک کیا،میاں شمیر،مخدوم پور پہوڑاں اسٹیشنوں پر پہنچ کر اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز سے سوالات کئے، اچھی کارکردگی پر محمد ظفر پوائنٹس مین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دیا،اسٹیشن پر موجود بکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا،جبکہ بکنگ آفس میں موجود اسٹاف سے سوالات بھی کئے،بعدازاں برج نمبر 8 برج نمبر 11 کو بھی چیک کیا، ٹریک کے معائنے کے دوران اچھی کارکردگی پر پی ڈبلیو آئی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دیا اسی طرح عبدالحکیم اوردرکھانہ،جڑالہ،شورکوٹ اسٹیشنوں پر اسٹیشن ماسڑزاوراسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرز سے سوالات کئے، رننگ رومز کا معائنہ کیا، بکنگ آفس میں ٹکٹوں پر موجود کرایہ چیک کیا جبکہ بکنگ آفس میں موجود اسٹاف سے سوالات کئے،درست جوابات دینے پر بکنگ کلرک اطہر انیس کو اچھی کارکردگی پر، محمد یوسف شینٹگ ماسڑ، رفیق احمد ہیڈ ٹی ایکس آر، غلام شبیر ایس ایس فیڑ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور نقد انعام بھی دئیے،لوکو شیڈ کا دورہ کیا پودا بھی لگایا، لوکو شیڈ دورے کے دوران اچھی کارکردگی پر شفیق احمد لوکو فورمین، محمد ارشد ڈرائیور، محمد امین کک، محمد اسلم لوکو وائرمین، محمد شفیق شیڈ مین انچارج جبکہ شعبہ سگنل کی اچھی کارکردگی پر مقصود احمد سب انجینئر سگنل، محمد سیلم ایس ایم آر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا، شورکوٹ سے روانہ ہو کر ٹریک پر موجود گینگ مینوں کا کام بھی چیک کیا اور سوالات بھی کئے، بعدازاں وریام اسٹیشن پہنچے اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات کئے اور تمام شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈی ایس ریلوے آج شاہین آباد سے جھنگ سیکشن کا دورہ کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر