ترنڈہ‘ پولیس آپریشن‘ ہزاروں لٹر ایرانی تیل ضبط‘3ڈرائیور گرفتار

ترنڈہ‘ پولیس آپریشن‘ ہزاروں لٹر ایرانی تیل ضبط‘3ڈرائیور گرفتار

  



ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ پولیس ہزاروں لیٹر ایرانی تیل سے لوڈ تین آئل ٹینکر پکڑ لیے سپرٹ کی آڑ میں بڑے پیمانے پر ایرانی تیل کی ملتان سمگلنگ ناکام۔ایرانی تیل سپرٹ کی آڑ میں ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان لایا گیا تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کچی محمد خان کے قریب تین ٹینکروں کو روکا مخبر کی اطلاع کے مطابق ٹینکروں میں ایرانی تیل تھا کاروائی کچی محمد خان کے قریب کی گئی ہزاروں لیٹر ایرانی تیل سے بھرے 3 ٹینکر پکڑ قبضہ میں لے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے اورڈی ایس پی کے حکم پر تھانہ ترنڈہ پولیس نے تینوں ٹینکرز کو قبضے میں لے کر قذافی پیٹرول پمپ کچی محمد پناہ پر کھڑے کر دیے تینوں آئل ٹینکر کے ڈرائیور جن میں عبدالمالک ولد نور خان۔ریاض احمد ولد لعل محمد شاہد اور علی مراد ولد عبدالکریم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفتیش کے دوران ڈرائیوروں نے بتایا کے ٹینکر کوئیٹہ سے ملتان جا رہے ہیں اور ایران سے تفتان کے راستے سے وہ پاکستان آئے ہیں اور ان ٹینکروں میں ایرانی تیل نہیں سپرٹ ہے تھانہ ترنڈہ کے ایس ایچ او نے تفتیش کے بعد ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور کو تمام صورت حال بتائی جس پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ او کو کہا کے صبح ٹینکروں کو چیک کیا جائے کے ان ٹینکروں میں کیا ہے جب صبح ٹینکروں کو چیک کیا گیا توآئل ٹینکروں میں کچھ اور ہی نکلا ڈرائیوروں کے پاس جو کاغذات موجود تھے جن میں کسٹم حکام کے پیپر اور بل بلٹی تھی اس کے مطابق ٹینکروں میں سپرٹ موجود ہے اور ایران کے بارڈر تفتان کے راستے پاکستان میں سپرٹ کے 3 ٹینکر پاکستان میں آئے ہیں لیکن جب پولیس نے چیک کیا تو ایرانی تیل نکلا جو بعد میں ملتان لے جا کر ریفائنری میں صاف کر کے پیٹرول پمپس پر فروخت ہونا تھا

ضبط

مزید : ملتان صفحہ آخر