عوامی بھلائی کے منصوبوں کو ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا‘ وسیم خان بادوزئی

      عوامی بھلائی کے منصوبوں کو ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا‘ وسیم خان ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے سارے وعدے پورے کئے جائیں گے تحریک انصاف عوام کی خدمت کا عزم لے کر حکومت میں آئی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے میں مختلف مقامات پر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلقے میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے مختلف منصوبہ جات کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ اور ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ ایم پی اے نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو متعارف کروایا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے گا۔ بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ چناب کالونی، غریب آباد اور بستی خداداد کے علاقوں میں ٹف ٹائل، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب، سیوریج اور میٹل روڈ کے منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے جس سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے یوسی 61 بستی خداداد اور غریب آباد میں کارنر میٹنگ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کے دروازے لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر مسعود مغل، عمر نواز خان بابر، ملک ربنواز، محمود قریشی،ملک شہزاد، اعجاز کھوکھر سمیت حلقے کی ممتازشخصیات موجود تھیں۔

وسیم بادوزئی

مزید : ملتان صفحہ آخر