جلالپور‘ کنویں سے نومولود بچے کی لاش برآمد‘ تدفین کیلئے پولیس کے حوالے

  جلالپور‘ کنویں سے نومولود بچے کی لاش برآمد‘ تدفین کیلئے پولیس کے حوالے

  



جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) بستی جھمٹ والی کے نزدیک گورنمنٹ پرائمری سکول نوآباد کے قریب ایک متروک کنویں سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے‘ کنویں میں نعش کی موجودگی کا علم ہونے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچے کی نعش کنویں سے باہر نکال کر اسے تحصیل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی نعش دو تین دن پرانی لگتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی کاروائی کے بعد نعش کو تدفین اور دیگر قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر