جوڈیشل الاؤنس بند‘ انسداد دہشتگردی‘ ڈرگ کورٹ اہلکاروں کا احتجاج

جوڈیشل الاؤنس بند‘ انسداد دہشتگردی‘ ڈرگ کورٹ اہلکاروں کا احتجاج

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) اکاؤنٹ جنرل پنجاب آفس نے عدالت عالیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ انسداد دہشت گردی اور ڈرگ کورٹ کے اہلکاروں کا ماہانہ یوٹیلیٹی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اور جوڈیشل الاؤنس روک دیا گیا۔ نئے سال 2020 سے خصوصی الاؤنس نہ ملنے کی وجہ سے اہلکار سراپا احتجاج ہیں۔ذرائع کے مطا بق عدالت عالیہ نے 2012 میں انسداد دہشت گردی اور ڈرگ کی خصوصی عدالتوں کے ملازمین کو یوٹیلیٹی اور جوڈیشل الاؤنس دینے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن نئے سال پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے یہ الاؤنس روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور ڈرگ کورٹ وغیرہ کے ملازمین جوڈیشری کے ماتحت نہیں اس لیے یہ الاؤنس روکا جائے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ نے عدالت عالیہ کے احکامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے جو زیر التوا ہے اس لیے اگر محکمہ اکاؤنٹس نے یہ الاؤنس جاری کیا تو ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس بند کرکے شدید زیادتی کی گئی ہے۔ الاؤنس بند کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔ وہ اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فوری الاؤنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

الاؤنس

مزید : ملتان صفحہ آخر