میٹرو منصوبہ میں کرپشن‘ مقدمہ کی سماعت 7مارچ تک ملتوی

  میٹرو منصوبہ میں کرپشن‘ مقدمہ کی سماعت 7مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) نیب عدالت ملتان کے جج کی رخصت کے باعث میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

سے زائد کرپشن کرنے کے مقدمہ کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔مقدمہ کی گزشتہ سماعت پر ملزم سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان صدوزئی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن کی جانب سے جواب و بحث جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔اور ملزمان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان خلاف ریفرنس کے 50 ہزار سے زائد صفحات ہیں جس کی وجہ سے ریفرنس کی کاپی سی ڈی میں فراہم کی گئی جس کی سافٹ ویئر فائل کرپٹ نکلی تھی۔منصوبہ کے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کرنے میں سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے اور دیگر سرکاری افسران سمیت 25 ملزمان جن میں نذیر احمد چغتائی، خالد پرویز، شاہد نجم امانت علی،منعم سعید، ریاض حسین، منظور احمد، جاوید اقبال، رانا وسیم، فرخ حسن پاشا، فرحان حیدر،محمد سعید،عامر علی وسان، حافظ ساجد رفیق قریشی،محمد مسعود خان، سیف اللّٰہ آبرو، محمد خان، سلیمان خان، ظہیر خان، محمد عبدالقادر، محمد زاہد ندیم، سید مسعود حسین، عامر لطیف اور شاہد سلیم شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا اور 5 نومبر 2019 کو فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے،ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے،ملزم سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے صابر سدوزئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر ایڈووکیٹس شیخ جمشید حیات اور حسنین رضا نے دلائل دیے تھے۔
میٹرو منصوبہ