ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات پروازوں کا شیڈول درہم برہم

  ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات پروازوں کا شیڈول درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول معمول پر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

نہیں آسکا ہے جبکہ قومی ایئرلائن کی دوبئی سے آنے والی پرواز منسوخی کر دی گئی، اسی طرح شارجہ جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی جبکہ کراچی جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسی طرح شارجہ سے آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ شارجہ جانے والی پرواز بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اسلام آباد سے آنے اور جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں 3،3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں اسی طرح دوبئی جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ا?پریشنل وجوہات کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، شیڈول ٹھیک ہونے میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔
درہم برہم