پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری 200فیصد بڑھ گئی

  پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری 200فیصد بڑھ گئی

  



ملتان(نیوز رپورٹر)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے مطابق پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری 200فیصد بڑھ گئی ہے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

۔ماہ دسمبر تک 40 ہزار روپے والے نئے بانڈز میں 17ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے کے نئے رجسٹرڈ بانڈز میں سرمایہ کاری میں 203 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ ا?ف نیشنل سیونگز کے مطابق دسمبر تک ان بانڈز میں 17 ارب 71 کروڑ روپے سرمایہ کاری ہوئی جو دسمبر 2018 کی نسبت 11 ارب 88 کروڑ روپے زائد ہے۔چالیس ہزار روپے والے پرانے پرائز بانڈز31مارچ تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔

سرمایہ کاری

مزید : ملتان صفحہ آخر