ڈیرہ‘ حنیف پتافی کا گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17کا دورہ‘ مختلف برانچوں کا معائنہ

ڈیرہ‘ حنیف پتافی کا گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17کا دورہ‘ مختلف برانچوں کا ...

  



  ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17 کا دورہ کیا کالج کے مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔ اور پودا لگا کر کلین(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اینڈ گرین پاکستان ڈی جی خان کا افتتاح کیا-پرنسل ادارہ نے انہیں بریفنگ دی اور کالج کے حوالے سے سٹاف اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مشیر صحت نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت نے خصوصی فوکس کیا ہوا ہے اور طلباء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا مشن ہے انہوں نے کہا کہ درخت ہی علاقے کے انوائرمنٹ کو تبدیل کرتے ہیں۔ہم سب کو چائیے کہ ایک ایک درخت لگائیں اور اسکی پرورش اپنے بچوں کی طرح کریں۔ہم سب کو انکو پروان چڑھانے کی اونر شپ لینی چائیے۔حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین پنجاب پاکستان پہ گہرا فوکس رکھ رہی ہے۔درخت لگائیں ماحول کو سرسنز اور شاداب بنائیں۔ تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے۔

معائنہ

مزید : ملتان صفحہ آخر