بجلی قیمتوں میں پھر اضافہ غریبوں پر ظلم‘ ارشد خان لغاری

بجلی قیمتوں میں پھر اضافہ غریبوں پر ظلم‘ ارشد خان لغاری

  



صادق آباد(تحصیل رپوٹر)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر، سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خاں لغاری نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بجلی مہنگی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی اور ظلم کا پہاڑ بن کر گر رہا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے،اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اب جس دن نیازی تقریر میں کوئی بھڑک مارتا ہے قوم ڈر جاتی ہے۔لوگ سمجھ گئے ہیں کہ نیازی کی ایک تقریر ان سے روٹی اور روزگار چھین لیتی ہے۔ قوم کو اقوام متحدہ کی تقریر کے پیچھے لگا کر نیازی نے پھر واردات کر دی۔ملک میں آٹا تک مہنگا ہو گیا اور یہ مداری تقریر پر تالیاں بجوا رہا ہے۔ کیا ناکام نیازی کی تقریر سنا کر غریب بچوں کیلئے دوائی خرید سکتا ہے۔ کیا کوئی سفید پوش بجلی کے بل کی جگہ نالائق نیازی کی تقریر جمع کروا سکتا ہے۔ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند، قیمتوں پر کنٹرول اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے۔اس موقع پر چوہدری محمد سعید، میاں فرہاد علی، میاں ناصر علی، چوہدری اشفاق خالق، چوہدری زبیر افضل، فاروق خاں لغاری، چوہدری محمد انیس، چوہدری اسدمختار ودیگر بھی موجودتھے

ارشد لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر