مقبوضہ وادی میں مظالم‘ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی‘ خاور علی شاہ

  مقبوضہ وادی میں مظالم‘ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+اڈا جھلار مدینہ (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان)کشمیریوں کے ساتھ ”دو جسم ایک جان“کا رشتہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی،تحریک آزادی کی کٹھن گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

رکن صو بائی اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر خاور علی شاہ نے گزشتہ روز کبیروالا پبلک سکول کبیروالا میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب میں مہمان ِاعزاز اسسٹنٹ کمشنر حافظ مدثرنواز تھے، تقریب میں پرنسپل خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کرنل (ر) محمد اعظم خان‘کوآرڈی نیٹر محبوب نذر‘سید فرخ رضا ترمذی‘حفیظ سعیدی سمیت اساتذہ او رطلباء وطالبات موجود تھے، رکن صو بائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہاکہ پوری قوم کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں،کروڑوں پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے دکھ اور مظالم پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے، انہوں نے کہا کہ سفاک بھارتی حکمرانوں کو اپنے ہر ظلم کا حساب ہرصورت دینا پڑے گا،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ مدثر نواز نے اپنت خطاب میں کہاکہ کشمیرہمارا حصہ ہے اور ہم اس کو لیکررہیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کرنل (ر) محمد اعظم خان نے کہاکہ آزادی سے جیناہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہ حق کشمیری عوام سے چھینا نہیں جاسکتا، پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایک دن ”کشمیر بنے گا پاکستا ن“کا نعرہ تعبیر صورت اختیار کرے گا، تقر یب میں شریک بچوں نے”کشمیر بنے گا پاکستان“کے فلک شگاف نعرے لگائے اور طلباء وطالبات تقاریر اور کشمیر کے حوالہ سے ٹیبلو پیش کئے، آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر