علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریسرچ کو فروغ دے گی: وائس چانسلر

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریسرچ کو فروغ دے گی: وائس چانسلر

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا نے کہا ہے کہ علاقائی کیمپس کو مضبوط بنایا جارہا ہے، تاکہ طلبا کو گھر کی دہلیز پر تعلیمی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

سہولیات فراہم کی جا سکیں، وہ ملتان کیمپس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے ایک ڈیجٹلائزیشن پالیسی تیارکرلی ہے جس کے تحت تمام شعبوں کو آٹومیشن پرلیجایا جائے گا، ابھی تجرباتی طور پر کچھ مضامین کو آن لائن کردیا گیا ہے جبکہ ایک سال میں تمام سسٹم آن لائن کردیا جائے گا، ایسے میں جبکہ ایک یونیورسٹی 45سال سے ایک ہی ڈگر پر چل رہی ہو‘ اس میں تبدیلی ایک چیلنج سے کم نہیں ہے‘ اس میں  مشکلات بھی پیش آئیں گی مگر ہم نے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں  بڑھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے باوجود اوپن یونیورسٹی نے معیاری تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہم نے اوپن مارکیٹ میں اپنی اہمیت کو مزید منوایا ہے، اس وقت پاکستان میں 18 لاکھ سے زائد طلبا ہمارے رجسٹرڈ طلبا ہیں جوکسی بھی یونیورسٹی کے سب سے زیادہ طلبا ہیں، جن میں مزید اضافہ ہورہا ہے ہم نے اپنے ٹارگٹ بھی بڑھا دئے ہیں۔ نئے ریجنل کیمپس بنادئے ہیں، جن میں بہاولنگر اور خاران کے کیمپس بھی شامل ہیں جہاں سے طلبا کی بڑی تعداد ہمارے پاس ا نرول ہوگی، 21صدی ٹیکنالوجی کی صد ی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے‘ اس سلسلے میں ”اوورک“ قائم کردیا گیا ہے جو ریسرچ سرگرمیوں کو ترتیب دے گا‘ہم فیکلٹی کو بھی ریسرچ کا موقع دیں گے اور ان کو اچھی ریسرچ کرنے پر مشاہرہ دیں گے، بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے ایم او یو سائن کئے جائیں گے۔رواں برس ہم نے ایچ ای سی کی گرانٹ کیلئے 35ریسرچ پراجیکٹ جمع کرائے ہیں جو یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ ریسرچ کا مرکز اسلام آباد میں کیمپس ہوگا تاہم علاقائی کیمپس کے اساتذہ ہمارے مدد گار ہوں گے، ریجنل کیمپس کو مضبوط بنانے کے پلان کا کام کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت 54ریجنل سنٹر بن چکے ہیں زیارت میں ماڈل سٹڈی سنٹر بنانے جارہے ہیں مورو اور ملیر میں ماڈ ل سنٹر بنایا ہے۔ 16سال کی تعلیم پروگرام کو مضبوط کرنے کیلئے آگاہی پورٹل بنادیا ہے۔ ٹیوٹر زکی آن لائن سلیکشن کی ہے‘ اب جتنا بھی تدریسی مواد ہے‘ وہ آن لائن دستیاب ہوگا-

وائس چانسلر

مزید : ملتان صفحہ آخر