اوچشریف جن نکالنے کا بہانہ تشددسے دوشیزہ کی جان نکل گئی جعلی پیرگرفتار

اوچشریف جن نکالنے کا بہانہ تشددسے دوشیزہ کی جان نکل گئی جعلی پیرگرفتار

  



اُوچ شریف (نمائندہ پاکستان)اُوچ شریف موضع بختیاری میں آسیب کے سایہ پرجعلی پیر نے 17سالہ لڑکی کے جن نکالتے ہوئے تشدد کرتے ہوئے مار ڈالاوالدین نے بیٹی نسرین کو اکثر بیمار رہنے پر پیر کے پاس لے گئے تو آسیب کا سایہ قرار دیاکمرہ بند کر کے کئی گھنٹوں تک لڑکی کے جن نکالتا رہا لیکن لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی اور جعلی پیرموقع سے فرارہوگیا تفصیل کے مطابق اُوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع بختیاری(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

میں جعلی پیر عابد شاہ نے 17سالہ لڑکی کے جن نکالتے ہوئے مار ڈالا ہے نواحی علاقے موضع کچی شکرانی کی رہائشی 17سالہ نسرین بی بی جو اکثر بیمار رہتی تھی جسے والدین جعلی پیر عابد شاہ کے پاس لے گئے جعلی پیر نے لڑکی پر آسیب کا سایہ قرار دیا اور لڑکی کے جن نکالنے کے لیے کمرہ میں لے گیا دروازہ بند کر کے کمرہ میں کئی گھنٹوں تک لڑکی کے جن نکالتا رہاجعلی پیر کے تشدد سے نسرین بی بی بے ہوش ہوگئی اور جعلی پیر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ نسرین بی بی اپنی زندگی کی بازی ہار گئی اطلاع پر ڈی ایس پی عبدالرحیم لغاری بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے لڑکی نسرین بی بی کی لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر