کلین اینڈ گرین پاکستان مہم‘ پٹرولنگ پولیس صوبے کو سرسبز بنانے کیلئے پر عزم

      کلین اینڈ گرین پاکستان مہم‘ پٹرولنگ پولیس صوبے کو سرسبز بنانے کیلئے پر ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں پنجاب پٹرولنگ پولیس صوبے کو سرسبزو شاداب بنانے کے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

لیے پر عزم ہے تفصیل کے مطابق) گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی طرف سے پنجاب بھر میں پی ایچ پی چیک پوسٹسوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں دیگر سرکاری محکموں کی طرح بھرپور کردار ادا کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جن میں پی ایچ پی کی پنجاب بھر میں موجود 335 چیک پوسٹوں کے 12030 کلو میٹر ایریا میں درخت لگانے کے لیے فیلڈ ورک مکمل کر لیا گیا ہے پی ایچ پییز میں تعینات عملہ مین روڈ سے ملحقہ دوکانداروں سمیت رہائشی آبادیوں کے عوام کو کلین اینڈ گرین مہم بارے آگاہی فراہم کرے گا گلوبل وارمنگ کے حوالے سے حکومتی اقدامات خوش آئیند ہیں دیگر سرکاری محکموں کی طرح پنجاب پٹرولنگ پولیس بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کسی بھی ملک میں آبادی کی تناسب سے 25 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہیے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں یہ ریشو صرف 3 فیصد ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہتے ہیں اس سلسلے میں تمام سرکاری محکمے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پرعزم

مزید : ملتان صفحہ آخر