کوٹ ادو‘ ٹرک کی بجلی پول سے ٹکر‘ ٹرانسفارمر میں دھماکہ‘ پوری بستی میں اندھیرا مقدمہ درج‘ درائیور سے تفتیش شروع

  کوٹ ادو‘ ٹرک کی بجلی پول سے ٹکر‘ ٹرانسفارمر میں دھماکہ‘ پوری بستی میں ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)آٹا سے لوڈ تیز رفتار بے قابو ٹرک واپڈا کے پول سے جا ٹکرایا،ایل ٹی کی تاروں کے ٹکرانے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

سے پول پر لگا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا، پوری بستی اندھیرے میں ڈوب گئی،اہل علاقہ نے ٹرک سمیٹ ڈرائیور کو قابو کر لیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ شب10 بجے رات آٹا سے لوڈ ٹرک نمبری647 پی ایس کے تیز رفتاری کے باعث منڈی مویشی روڈ پر واپڈا کہ لگے پول سے جاٹکرایا،پول کے ٹکرانے سے الٹی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے پول پر لگا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا جس سے پورے علاقہ کی بجلی بند ہوگئی،اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور لورالائی کے رہائشی عبدالخالق پٹھان کو ٹرک سمیت قابو کرلیا اور15پر پولیس کو کال کر دی،پولیس کوٹ ادو نے ٹرک سمیت ڈرائیور کو حراست میں لے کر اسے حوالات میں بند کر دیا،پولیس کوٹ ادو نیایس ڈی او واپڈا سیکنڈ ڈویژن خالد محمود کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر 56/20زیر دفعہ 462ایم تحت درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دھماکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر