پولیس پارٹی پر حملہ‘ کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی

  پولیس پارٹی پر حملہ‘ کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے مال مویشی چوری کرنے اور روکے جانے پر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے مقدمہ کی سماعت ملزم کے پیش نہ ہونے پر 11 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چھپ کلاں ضلع خانیوال کے مطابق ملزمان ارشد عباس اور محمد شہباز کے خلاف 28 جولائی 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان خانیوال روڈ کی جانب سے آرہے تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نہیں رکے جس پر ایلیٹ فورس نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی ملزمان کو قابو کیا گیا جن سے ایک عدد گائے اور ایک بچھڑا جو کہ چوری شدہ تھا برآمد ہوا۔ تاہم سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن ملزم محمد شہباز عدالت پیش نہیں ہوا اور ملزم ارشد عباس نے اپنی خالہ کا وفات سرٹیفیکیٹ جمع نہیں کرایا جس پر عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور عدالتی حکم کی تعمیل کا حکم دیا ہے۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر