رحیم یار خان: ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی 5ویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال‘ نعرے بازی

رحیم یار خان: ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی 5ویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال‘ نعرے ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومتی بے حسی اورروا سلوک کیخلاف پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کی پانچویں روزبھی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

قلم چھوڑہڑتال کی گئی، ڈویژنل کینال آفس میں محکمہ انہار، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے تمام سب انجینئرز، سینئراسسٹ انجینئرنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپوراحتجاج کیااورمطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرپی ڈی ای اوایف عبدالحنان نے کہاکہ ٹیکنیکل الاؤنس کاحصول، سروس سٹرکچراوراین ٹی سی ایکٹ کے مطالبات کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے جائزحقوق ہمیں دیئے جائیں، ورنہ 9فروری کے بعدسول سیکرٹریٹ لاہورکے سامنے احتجاجی دھرنادیاجائے گا، ہم اپنے مطالبات کے حصول تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ گھرکی گزراوقات مشکل ہوچکی ہے حکومتی عہدیداران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، اس موقع پرعدنان کشنودودیگرنے بھی خطاب کیا ہے۔

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر