(ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی‘نعیم خان بھابھہ

  (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی‘نعیم خان ...

  



ٹھینگی(نامہ نگار) موجودہ حکومت جھوٹ کے ذریعے عوام کو سبز باغ دکھاکر چور راستے سے اقتدار میں آئی جو ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اس نے عوام کو مہنگائی کی دلدل(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

میں دھکیل دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوباء وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے روزنامہ پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دورِحکومت میں پاکستان جس طرح ترقی کی راہ پر گامزن تھا موجودہ حکومت نے ترقی کی راہ پر تیزی سے چلتے ہوےْ پاکستان کو جام کردیا ہے. ملک میں بیروزگاری مہنگائی اور کرپشن نے ڈیرے جمالئے ہیں موجودہ حکمران ملک کو بیدردی سے لوٹ رہے ہیں. لوگ بھوک سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں حکمرانوں کو اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی پڑی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ کتنی شرم اور افسوس کی بات ہے کہ پاکستان ایک مضبوط زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم باہر سے منگوا رہا ہے نالائق حکمرانوں نے پاکستان سے گندم باہر بھیج کر پیسہ کمایا اور پاکستانی عوام کو آٹا کی قلت دے کر اب باہر سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں.انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب یہ جھوٹوں کا ٹولا حکومت سے بھاگے گااور مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر دوبارہ سے ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔

نعیم خان

مزید : ملتان صفحہ آخر