پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ علی حسن گیلانی

        پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ علی حسن ...

  



اوچ شریف(نامہ نگار) ز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ و برباد کر دیا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی دوائیوں کی قیمتوں میں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے غریب آدمی روٹی سے بھی تنگ ہے عوام کو(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنا کر اقتدار میں آنے والے اب صرف دکھاوے کے قابل ہیں ہماری حکومت میں ہر چیز کی قیمت ہر آدمی کی دسترس میں، تھی جو کہتے تھے پیٹرول چھیا لیس روپے لیٹر رہے گا اب آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا وہ وقت اب دور نہیں جب ملک میں دوبارہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور ملک میں خوشحالی ہوگی انھوں نے کہاں جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کو نکالنا ان کے بس کی بات نہیں واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر