وہاڑی‘ فوڈ پوائنٹ پر شرپسندوں کا حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ ملازمین کی پٹائی

وہاڑی‘ فوڈ پوائنٹ پر شرپسندوں کا حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ ملازمین کی پٹائی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) شر پسند عناصرکی شہرکے معروف فوڈپوائنٹ پرغنڈہ گردی مالک اورملازمین پرتشدد۔فوڈپوائنٹ پرتو ڑ پھوڑ اطلاع کے باوجودماڈل پولیس سٹیشن کی پولیس جائے واردات پرحسب معمول تاخیرسے پہنچی شرپسندعناصرموقع سے فرارہوگئے پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی پوڈپوائنٹ کے مالک کاملازمین کے ہمراہ احتجاج آر پی اواورڈی پی اوسے کارروائی کامطالبہ واقعات کے مطابق کلب روڈپرواقع سادی فوڈ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

فوائنٹ پرمعمولی لین دین کے تنازعہ پرتین نامعلوم شرپسندعناصرنے فوڈپوائنٹ کے ایک ملازم پرتشددکرناشروع کردیاجس پرمالک اوردیگرافرادنے بیچ بچاؤکرادیاتوشرپسندعناصروہاں سے چلے گئے چندمنٹ کے بعد دودرجن سے زائدملزمان نے دوبارہ فوڈپوائنٹ پرہلہ بول دیااورمالک سمیت ملازمین کوشدیدتشددکانشانہ بنایاجس پرموقع پرموجودلوگوں نے حال ہی میں بنائے گئے ماڈل پولیس اسٹیشن دانیوال کوفون کیالیکن پولیس موقع پرنہ پہنچی اورملزمان تشددکرنے کے بعدسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے فوڈپوائنٹ کے مالک نے اپنے ملازمین اوردیگرشہریوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے آر پی اواورڈی پی اوسے ملزمان کوگرفتارکرنے پولیس تھانہ دانیوال کی روایتی سستی کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر