میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 112بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 112بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 112بجلی چورپکڑلئے۔2لاکھ 30ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 42لا کھ37ہزار روپے جرمانہ عائد۔6فروری 2020?ء کے دوران ملتان میں 28گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو153071 یونٹس چوری کرنے پر2889118 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

میں 12 گھریلوصارفین کو13687یونٹس چوری کرنے پر219410 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9 گھریلو صارفین کو10765 یونٹس چوری کرنے پر230725 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو5896یونٹس چوری کرنے پر96550روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو9143یونٹس چوری کرنے پر135599روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلوصارفین کو10149 یونٹس چوری کرنے پر190300روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو8996 یونٹس چوری کرنے پر141155روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7 گھریلوصارفین کو6235یونٹس چوری کرنے پر90809 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 13 گھریلو صارفین کو12066یونٹس چوری کرنے پر243572 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر