کراچی: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

      کراچی: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن فلائی اوور پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن فلائی اوور پر موٹر سائیکل سواروں کو گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ضابطے کی کارروائی کے لیے دونوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر