خواتین کی آواز میں اغوا کرنیوالے گروہ کیخلاف آپریشن

خواتین کی آواز میں اغوا کرنیوالے گروہ کیخلاف آپریشن

  



کشمور(این این آئی)کشمور پولیس نے کچے کے علاقوں میں خواتین کی آواز میں شہریوں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے گروہوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے۔ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق کچے کے علاقوں درانی مہر، کچو کیٹی سمیت دیگر علاقوں میں خواتین کی آواز نکال کر شہریوں کو اغوا کرنے اور لوٹنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 200 پولیس اہلکاروں اور 24 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے اورڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی جارہی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے اور ان علاقوں میں 30 سے زائد ڈاکوؤں کی موجود گی کی اطلاع ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر