فیصل بینک نے یونیفائیڈ میراتھن 2020 کوسپورٹ کیا

فیصل بینک نے یونیفائیڈ میراتھن 2020 کوسپورٹ کیا

  



کراچی (پ ر) معین خان اکیڈمی میں منعقدہ پانچویں اسپیشل اولمپکس یونیفائیڈ میراتھن 2020 میں فیصل بینک لمیٹیڈ سرفہرست اسپانسر تھا۔ اس ایونٹ میں کُل ساڑھے تین ہزار افراد نے شرکت کی جس میں 1300 خصوصی و معذور بچے اور بڑے شامل تھے۔فیصل بینک لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جناب یوسف حسین نے 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 1کلومیٹر سمیت مختلف فاصلوں کی ریس کا افتتاح کیاجس میں خصوصی افراد کی ایونٹ میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی جو ہمارے برانڈ کی آواز ’بڑھو۔یقین کے ساتھ‘ سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ایوارڈ دینے کی تقریب میں فیصل بینک لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جناب یوسف حسین نے کہا کہ میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ اشتراک کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔ بحیثیت ادارہ ہم معاشرے کو واپس لوٹانے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ مقصد ہمارے دلوں کے انتہائی قریب ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ زندگی کو بامعنی بنانا سب سے اہم ہے۔معاشرے کے مختلف طبقات کی اس مقصد کے تحت مدد ہمارے عزم، برابری اور مستحق افراد کی مدد کی اسلامی اقدار پر ہمارے یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ش

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر