سندھ صوفیا کرام کی سرزمین ہے، مرتضی بلوچ

سندھ صوفیا کرام کی سرزمین ہے، مرتضی بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی سر زمین صوفیا کرام اور اولیا کرام کی سرزمین ہے اور ان بزرگ ہستیوں نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا ہے اور اس سرزمین سے بھائی چارگی کا پیغام پھیلایا گیا۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم صوبہ سندھ کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں۔ یہ بات انہوں درگاہ حضرت سید علم علی شاہ جیلانی (گڈاپ) کے عرس مبارک کے موقع پر مزار پر حاضری دیتے اور چادر چڑھاتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کی آمد کے موقع پر درگاہ کے متولی سید فہد جیلانی نے صوبائی وزیر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے مذید کہا کہ سندھ دھرتی صوفی بزرگوں اور اولیا کی دھرتی ہے، حضرت سید علم علی شاھ جیلانی جیسے صوفی بزرگان نے اسلام کے فروغ اور امن، محبت کی تبلیغ کی ہے اور ہم سب کو ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر