سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی

  سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی

  



کراچی(آئی این پی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کالجز کے بعد صوبے بھر کے اسکولوں میں بھی صبح کی اسمبلی لازمی قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق تعلیم کا قلمدان سنبھالتے ہی سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز اور سکولوں میں صبح کی اسمبلی لازمی کروانے کے احکامات جاری کردیے۔اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبے بھر اسکولز میں صبح اسمبلی لازمی طور پر کی جائے گی اور تمام طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینے کے پابندہوں گے۔وزیرتعلیم نے ڈائریکٹریٹر اور ضلعی افسران کو نگرانی کر کے سیکریٹریٹ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسٹاف کو بھی مکمل حاضری کی پابندی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دیتے ہوئے کالج انتظامیہ اور عملے کو ہدایات پر سختی سے عمل کرانے کا پابند کیا تھا۔

سندھ حکومت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر