تجاوزات کیخلاف آپریشن، 7سے زائد ٹرک سامان ضبط: جعلی مشروبات والی فیکٹری سیل

تجاوزات کیخلاف آپریشن، 7سے زائد ٹرک سامان ضبط: جعلی مشروبات والی فیکٹری سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن 7 ٹرک سے زائد سامان ضبط، جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری سیل، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈز نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا کیا گیا جس میں مجموعی طور پر مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 7ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 23000 روپے جرمانہ عائد کیا۔دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے سبزی منڈی کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ جرمانہ عائدکیا۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے جناح کالونی سے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک سٹور میں جمع کروا دیا اور جرمانہ کر دیا۔ اسی طرح اسلام پورہ، انارکلی،دھرمپور ہ، باغبانپورہ بازار، گرین ٹاؤن باگڑیاں، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ، پھاٹک سیون،واہگہ زون، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت ٹاؤن شپ کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 7سے زائد سامان ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا گیا اور تجاوزات کنندگان کو بھاری جرمانے کئے گئے۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پنجاب فو ڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں مختلف برانڈز کی جعلی کولا ڈرنکس(مشروبات) بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے8 لاکھ لیٹر جعلی مشروب کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔غنی کالونی شاہدہ آبادلاہور میں کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں، لیبل اور ڈھکن بنانے والا پروڈکشن یونٹ پکڑ ا گیا۔ امجد لیبلنگ یونٹ سے لاکھوں کی تعدادمیں جعلی بوتلیں، ڈھکن اور لیبل برآمدکرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ خوراک کے کاروبار میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔