کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں،شمشاد احمد خان

  کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں،شمشاد احمد خان

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)کشمیر پاکستان کا ان فنشڈ ایجنڈا ہے جب تک کشمیر مکمل طور پر آزاد نہیں ہوتا قیام پاکستان کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاداحمد خان نے شعبہ اردو،پنجاب یونی ورسٹی اورینٹل کالج کے زیراہتمام ”کشمیر اور عالمی ضمیر“ کے زیرعنوان منعقد کیے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے صدر شعبہ اردو اورینٹل کالج ڈاکٹر زاہدمنیرعامر، ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز،ڈاکٹر محمد ارشدنے خطاب کیا جبکہ تقریب میں پنجاب یونی ورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسرڈاکٹرممتازانورچودھری، سیکریٹری جنرل جاویدسمیع،پروفیسر اردو ڈاکٹر ضیاالحسن،ڈاکٹر ناصر عباس نیر،صدر شعبہ پنجابی پروفیسرڈاکٹر نبیلہ رحمان،شعبہ کشمیریات کی اساتذہ ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر ثمینہ،شماریات کے استاد رانا منور اقبال،لاکالج کے استاد ڈاکٹرافتخارتارڑ،ادارہ تعلیم و تحقیق سے ڈاکٹر راناعبدالماجد خان،فارمیسی سے ڈاکٹر فاطمہ رسول، سائیکالوجی سے ڈاکٹر رافعہ رفیق،چیپ سے ڈاکٹر ابرارظفر،ادارہ علوم انتظامی سے ڈاکٹر حافظ اظہر، باٹنی سے ڈاکٹر عبدالرحمن نیازی،کیمسٹری سے ڈاکٹر احسان شریف اور پاکستان سٹڈی سنٹر سے ڈاکٹر کریم حیدرسید اورطلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اختتام پرڈاکٹرزاہدمنیرعامر نے''نیدرلینڈزمیں اردو''میں بہترین مضمون پیش کرنے پر طالبہ یاسمین اعتبار کو اعزازی سند سے نوازا جبکہ مہمان خصوصی شمشادحمد خان کو پھولوں کا تحفہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

شمشاد احمد خاں

مزید : میٹروپولیٹن 1