پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ نیشنل فورم

  پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ نیشنل فورم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام لاہور میں دوروزہ نیشنل فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے تمام انفارمیشن کمشنرز نے شرکت کی۔ فورم کے پہلے روز تمام کمشنرز نے انفارمیشن کمشنرز کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ فورم میں انفارمیشن کمشنرز نے شکایت کی کہ سرکاری اداروں کی طرف سے پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تعیناتی اور سرکاری محکموں کی طرف سے بذریعہ ویب سائٹس اپنی معلومات کے پبلک کرنے میں سست روی کا شکارہے۔ انفارمیشن کمشنرز کی طرف سے متعلقہ حکومتوں کی جانب سے بجٹ میں کمشنرز کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ انوار الحق، جسٹس ریٹائرڈ احمد فاروق، الماس جوئندہ ایڈووکیٹ، فیڈرل انفارمیشن کمشنر محمد اعظم، خیبر پختون خوا کے انفارمیشن کمشنر ریاض خان داؤدزئی، سعید اختر انصاری، حسن اقبال، عبداللہ ملک اور دیگر نے بھی آرٹی آئی کے قانون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔فورم کے روحِ رواں چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ نے تمام کمشنرز، سول سوسائٹی کے ہر طبقہ بالخصوص ججز، وکلا، جرنلسٹس، مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔فورم میں 1997ء میں فریڈم آف انفارمیشن آرڈیننس منظور کرانے والے جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر کو ان کی تاریخی خدمات پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1