اُمت مسلمہ صدیق اکبر ؓکے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتی،اشرف آصف جلالی

  اُمت مسلمہ صدیق اکبر ؓکے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتی،اشرف آصف جلالی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں ”احسانات صدیق اکبرؓ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج محمد منیر احمد قادری ضلعی صدر تحریک صراط مستقیم نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پوری اُمت مسلمہ قیامت تک حضرت صدیق اکبر ؓکے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتی۔ ایمانداری ہویا پرہیزگاری، جانثاری ہو یا فداکاری ہر طرف آپ کی سبقت کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ نظامِ خلافت ہو یا نصاب ولایت قیامت تک قرآن و سنت سے آپ ہی کے وضع کردہ اصولوں کی بہار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1