احتساب سے بچنے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا،اعجاز چودھری

احتساب سے بچنے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا،اعجاز چودھری

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ فسادی مودی نے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی منزل قریب ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے۔ نام نہاد اپوزیشن کو ملکی مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ احتساب سے بچنے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔کرپٹ ٹولے کوکوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ملے گی۔ وہ گزشتہ روز ٹاؤن شپ میں نائب ناظم آصف جٹ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی نچلی سطح پر زور وشور سے جاری ہے۔23 فروری کو یونین اور ویلیج کونسل کے عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں ناصر سلمان، ملک امانت علی، فیاض بھٹی، مہر نعیم اللہ تاج، اشرف گجر، فرحان، اسحاق گجر، علاؤالدین، اسماعیل خان، داؤد خان، محمد ناصر، ندیم شاکر سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ، پارٹی کارکن و عہدیداران موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1