شہر میں ڈینگی سرویلنس کو آج سے تیز کرنے کا فیصلہ

  شہر میں ڈینگی سرویلنس کو آج سے تیز کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک،اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر بھر میں آج سے ڈینگی سرویلنس کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ڈی ڈی او حضرات اپنے زون میں ڈینگی ٹیموں کو چیک کریں اورشہر میں موجود تمام ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو احسن انداز سے چلایا جائے.پولیو مہم کے انتظامات پر ڈی سی لاہور دانش افضال کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1