17گرانفروش گرفتار، 39 کو ہزاروں روپے جرمانہ

    17گرانفروش گرفتار، 39 کو ہزاروں روپے جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ246 مقامات کو چیک کیا گیا اور39 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 16ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور 17افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1