جنرل ہسپتال کی سیکورٹی اِن ایکشن چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

  جنرل ہسپتال کی سیکورٹی اِن ایکشن چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

  



لاہور (جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کی سیکورٹی اِن ایکشن، چور کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ پڑتال پر ملزم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا سینٹری ورکر افتخار مسیح نکلا جس کو پولیس تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر سیکورٹی جنرل ہسپتال ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے بتایا کہ گزشتہ شب افتخار مسیح نے سٹیشنری سٹور کا تالا کھولا اور اندر داخل ہو گیا۔ سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں موجود سٹاف نے اسے دیکھ لیا جس پر سیکورٹی گارڈز موقع پر پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے ملزم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست بھجوادی۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق ملزم نے ابتدائی طور پر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا تاہم پولیس تفتیش میں اصل حقائس سامنے آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1