مریم کا ای سی ایل سے نام نکلنا انصا ف کا قتل ہو گا:ڈاکٹر شاہد صد یق

مریم کا ای سی ایل سے نام نکلنا انصا ف کا قتل ہو گا:ڈاکٹر شاہد صد یق

  



لاہور (پ ر) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مریم کا ای سی ایل سے نام نکلنا انصا ف کا قتل ہو گا،آ ل زرداری اور آ ل شر یف کا مستقبل جیل یا لندن ہے ایوان اقتدار میں یہ کبھی نہیں آ ئیں گے۔نواز شریف اور شر یف فیملی کے سارے مطا لبے پورے ہو نا ممکن نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ نواز شر یف اپنے علاج پر تو جہ دیں اور بیر ون ملک جانے کی اجاز ت کو غنیمت سمجھیں۔

مریم صفدر کو اگر بیرو ن ملک اجازت مل گئی تو وہ تار یخ کا سیاہ دن ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ غر یب عوام کی لو ٹی دو لت واپس کرنے سے انکاری خاندانو ں سے کو ئی رعا یت نہ بر تی جائے، پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے اپنے دور اقتدار میں ملک کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچایا، پوری قوم قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کاکڑااحتساب چاہتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت اور اتحادیو ں میں اختلا فا ت معمو ل کاحصہ ہے معمو لی اختلا ف کا بتنگڑ بناکر پیش کیاجارہاہے، اپوز یشن ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیدا کرکے اپنے کیسو ں سے توجہ ہٹا نا چاہتی ہے جس میں اسے واضح ناکامی ہو گی۔ تحریک انصا ف حکومت کو سازشی عنا صر سے کو ئی خطرہ نہیں حکومت اپنی مد ت پوری کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1