مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ مدارس اسلام کے قلعے اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ مدارس دین کی فیکٹریاں ہیں جس کے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارے امریکا اور اسلام دشمن استعاری قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔ حکومت دینی مدارس کی مشکلات اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ دینی مدارس کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ منصورہ کے زیر اہتمام عظیم الشان مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ شمیرشاہد، مولانا قاری فضل اکبر، شفقت اللہ منصوری سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔