حمزہ شہباز کی رہا ئی سے حکمرانو ں کی نیندیں اڑ گئی ہیں: سلیم ر ضا

حمزہ شہباز کی رہا ئی سے حکمرانو ں کی نیندیں اڑ گئی ہیں: سلیم ر ضا

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہا ئی سے حکمرانو ں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،حکومت اپنے آخر ی ایام پورے کررہی ہے کسی بھی وقت اقتدار کے ایوانو ں سے پی ٹی آئی آو ٹ ہو سکتی ہے۔

،نااہل سلیکٹڈ حکمرانو ں سے ملک اور اتحادی دو نو ں نہیں سنبھالے جا رہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ2020تبدیلی سرکار سے نجا ت کاسا ل ثا بت ہوگا تحریک انصا ف کے کئی رہنما پار ٹی پا لیسو ں سے متفق نہیں وہ جلد حکومت کاخا تمہ چاہتے ہیں، حمزہ شہباز سے مخا لفین پار ٹی کے کئی راہنما را بطے میں ہیں کسی وقت بھی تبد یلی سرکار ان ہا ؤ س تبد یلی کا شکارہو سکتی ہے انہو ں نے کہاکہ حکومت کا ٹا ئی ٹانک اپنی تباہی کی طر ف تیزی سے گامزن ہے مہنگائی بے روز گاری اورکر پشن تحریک انصاف کے دور حکومت میں بڑھ چکی ہے۔ جن لو گو ں نے تبد یلی سرکار کو ووٹ دیئے تھے آ ج وہ ہی لو گ عمران خان اور اس کی پارٹی کو گا لیاں نکا ل رہے ہیں، مسلم لیگ ن ہی ملک کی تقدیر کو بد ل سکتی ہے بحرانو ں سے نمٹنا کپتان کے بس کی با ت نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1