آئی ایم سی اور سول ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  آئی ایم سی اور سول ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول ہسپتال جو سول ہسپتال کے نام سے معروف ہے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے جس کا مقصد ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کیلئے ہسپتال کے اندر بہتر اور جدید شیلٹرز تعمیر کرنا ہے۔مفاہمت کی یادداشت سول ہسپتال اور آئی ایم سی کے درمیاں شراکت داری کیلئے فریم ورک مہیا کرے گی جس کے تحت آئی ایم سی کے منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق ہسپتال کے اندر متعدد شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم سی ( IMC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ایک ذمہ دار معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ اس ایم او یو کے ذریعے ہم پاکستان کے عوام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ہمارے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرتے رہیں گے۔