اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور پنجاب انفارمیشن ایند ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین ایم او یو پر دستخط

  اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور پنجاب انفارمیشن ایند ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین ...

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ایند ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن چوہدری وسیم اختر اور کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے شرکت کی۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن غلام مصطفی جبکہ پی آئی ٹی بی کے جانب سے ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی سلمان امین نے دستخط کئے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اوورسیز پاکستانیز کی ہیلپ لائن111-672-672))کو 24گھنٹے جاری رکھے گااور اس پر اوورسیز پاکستانیز کی مختلف شکایات اور ان کو حل کیے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم کر ے گا۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن چوہدری وسیم اختر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اوور سیز پاکستانیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے اور آج پی آئی ٹی بی و اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے درمیان ہونے والے معادہدے سے مزید اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ کمشنر اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب پسند خان بلیدی نے اس موقع پر معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیز جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1