جی سی یو میں پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کے اشتراک سے کشمیر سوسائٹی قائم

جی سی یو میں پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کے اشتراک سے کشمیر سوسائٹی قائم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک کی پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے اشتراک سے کشمیر سوسائٹی قائم۔جی سی یو کشمیری سوسائٹی کی قیادت یونیورسٹی کے انتہائی باشعور طلباء کا ایک گروپ کرے گا جو تخلیقی طریقوں اور ذرائع سے ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کی عوام کی حالت زار کو پیش کرے گا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے مشترکہ طور پر جی سی یو کشمیر سوسائٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے۔قبل ازیں جی سی یو لاہور میں کشمیر کی آزادی سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔مشال ملک نے کہا کہ ہندوستانی اسرائیلی قبضے کے طرز پر عمل پیرا ہے۔چیئرمین انٹرنیشنل کشمیر رائٹس کمیشن آف پاکستان رائے محمد نواز خان کھرل، اور ماہر تعلیم پروفیسر ظفر اقبال سندھو نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کشمیر سوسائٹی قائم

مزید : میٹروپولیٹن 1