اسسٹنٹ کمشنر کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ، غیر حاضرڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس

اسسٹنٹ کمشنر کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ، غیر حاضرڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس

  



  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری دستیابی، لیبر روم، ایمرجنسی روم، گائنی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا اورایک ڈاکٹر کے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال میں بیڈشیٹس کو بھی فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا اور غیر قانونی طور پر پارکنگ قائم کرنے پر ایک شخص کو موقع پر گرفتار کروایا۔

اور میاں منشی ہسپتال کے باہر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو فوری طور پر ختم کروایا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورانتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات، صورتحال کے بارے میں دریافت کیااورہسپتال انتظامیہ کو مریضوں سے حسن سلوک اور شفقت سے پیش آنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورمریضوں کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کے درد کو اپنا درد سمجھ کر طبی امداد دیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1