پاکستان پر حملے کا کا بیان مودی کی بیمار سوچ کی عکاسی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  پاکستان پر حملے کا کا بیان مودی کی بیمار سوچ کی عکاسی ہے،سعدیہ سہیل رانا

  



لاہور(خبرنگار) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کا کا بیان مودی کی بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے بیانات دے کر مودی سرکار عوام کی ہمدردیاں سمیٹنا چاہتی ہے جبکہ بھارتی عوام بھی مودی کی پالیسیوں سے خائف نظر آتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، جس دن کرفیو اٹھے گا، انسانوں کا سمندر نکلے گا۔

مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے بعد 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں۔

، مودی نے ساری انتخابی مہم میں انتہا پسند بیانات دیئے، سلامتی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، امریکی کانگریس، یورپی یونین، برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، آج دنیا مسئلہ کشمیر اور آر ایس ایس کا نظریہ سمجھ چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1