پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، علی امتیاز وڑائچ

  پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، علی امتیاز وڑائچ

  



لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بھارت نے 80 لاکھ انسانوں کو قیدر کررکھا ہے۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا رول اد اکریں، بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مزید تیزی آتی جارہی ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈال رہا ہے اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیری عوام کو آزادی دینا ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1