ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں کلین اینڈ گرین مہم جاری

    ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں کلین اینڈ گرین مہم جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کلین اینڈ گرین مہم تیزی سے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مصروف ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ پوسٹرز/بینرز مہم کے خلاف زبردست آپریشن کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی اورنج لائن ٹرین پلرز سے پوسٹرز، بینرز کو ہٹا دیا اوراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی نگرانی میں علامہ اقبال آور انفنٹری روڈ سے وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز کو ختم کروایا گیا ہیں۔اسی طرح اے سی شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی لال شاہ روڈ اور شیلر چوک شالامار سے بینرز اور پوسٹرز کو ہٹا یا گیا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ وال چاکنگ اور پوسٹرز مہم جاری رہے گی۔

کلین مہم

مزید : میٹروپولیٹن 1