تمام سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے،مجاہد پرویز چٹھہ

تمام سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے،مجاہد پرویز چٹھہ

  



لاہور(خبرنگار)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جنہیں لیسکو کے صارفین کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔لیسکو اعلامیے کے مطابق آج 8فروری بروزہفتہ گلشن راوی ڈویژن (319-Bسبزہ زار کالونی، رائیونڈ ڈویژن رائیونڈسٹی، شالامار ڈویژن اور رینالہ ڈویثرن میں صبح ساڑھے 10 بجے، کینٹ ڈویژن(بابری پارک، بلاک Cنزد پولیس اسٹیشن غازی آباد تاجپورہ سب ڈویژن اور شیخوپورہ سٹی ڈویژ ن میں صبح 11 بجے، کوٹ رادھا کشن ڈویڑن(132Kvگرڈ اسٹیشن رائیونڈ روڈ) میں صبح10 بجے جبکہ ننکانہ ڈویژن میں صبح ساڑھے 10بجے کھلی کچہری منعقد کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1