پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام کالجیٹ سپورٹس کا پہلا فیز 12تا15 فروری سرگودھا میں ہو گا

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام کالجیٹ سپورٹس کا پہلا فیز 12تا15 ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن،لاہورکے زیرانتظام انٹر کالجیٹ سپورٹس کا پہلا فیز 12/02/2020سے 15/02/2020تک گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سرگودھا میں منعقد ہو گا جس میں کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ٹائیکوانڈو اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔

پہلے فیز کے دوسرے مقابلے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آباد میں 19فروری سے 22فروری تک جاری رہیں گے۔ جبکہ سیکنڈ فیز کے مقابلے 14فروری سے 18فروری تک گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال اور تھرڈ فیز کے مقابلے 20فروری سے 24فروری تک گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ محمد ناظر خان نیازی افتتاحی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1