خدمت خلق میں عورت کا کردار کے عنوان سے کانفرنس آج ایوان ِ اقبال لاہور میں ہوگی

خدمت خلق میں عورت کا کردار کے عنوان سے کانفرنس آج ایوان ِ اقبال لاہور میں ...

  



لاہور(پ ر)الخدمت وومن ونگ پاکستان وطن عزیز میں خدمت خلق کے حوالے سے ایک معتبر نام ہے۔جو کہ وطن عزیز کی خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اورمعاشرے میں ایک باعزت مقام دلوانے کے حوالے سے کاوشوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ الخدمت وومن وونگ پاکستان کے تحت خدمت خلق کے میدان میں خواتین کے کردار اور ان میں اس جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے آج ”خدمت خلق میں عورت کا کردار“ کے عنوان سے ایوانِ اقبال لاہور میں خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے۔ کانفرنس کی مہمانِ خصوصی بیگم گورنر پنجاب پروین سرور ہوں گی۔جبکہ صدرالخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور، صدر الخدمت وومن ونگ کلثوم رانجھا، زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات بھی کثیر تعداد میں شریک ہوں گی۔

اس کے علاوہ سکول کی طالبات کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1