نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام فکری نشست آج ہو گی
لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں آج ہفتہ 8فروری کو ساڑھے دس بجے صبح ایک فکری نشست بعنوان ”اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور صہیونی عزائم“ منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد جبکہ کلیدی خطاب پیر سید ہارون علی گیلانی کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔