منہاج یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ اینڈ سیلف لیڈرشپ ورکشاپ

منہاج یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ اینڈ سیلف لیڈرشپ ورکشاپ

  



لاہور(پ ر)ڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام گزشتہ روز انٹرپرینیورشپ اینڈ سیلف لیڈرشپ کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ورکشاپ میں، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،کارپوریٹ ٹرینر اور ماہر تعلیم محسن ہاشمی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس اینڈ مینجمنٹ ڈاکٹر کاشف درانی،ڈپٹی ہیڈڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر رانا تنویرا ور لیکچرر (ایس بی ایم) محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریٹ ٹرینر اور ماہر تعلیم محسن ہاشمی نے کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ اگر طلبہ اپنی سوچ اور احساسات کو کو مثبت رکھیں گے تو ان کو اپنے مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے میں کبھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزادنے کہا کہ وہ منفی سوچ کو کو ترک کرکے ایک پرعزم اور کامیاب شخص بننے کے لئے اپنے رویے کو مثبت بنائیں۔ وائس چانسلر نے کارپوریٹ ٹرینر محسن ہاشمی کو شیلڈ سے نوازا۔تقریب میں بزنس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1